392 954 118 1.9k
Show Menu
  • Home
  • Cotton
  • Sugar
  • Wheat
  • Price
  • Weather
  • News
  • خبریں
  • Contact Us
  • زرعی رہنمائی
Read Later What is this ?

Eos decore disputando expetenda definitiones duo paulo193

Eos decore disputando expetenda definitiones duo paulo193

Eos decore disputando expetenda definitiones duo paulo193

Eos decore disputando expetenda definitiones duo paulo193

Eos decore disputando expetenda definitiones duo paulo193

Youtube Facebook Twitter Linkedin Pinterest Instagram

خبریں


کپاس کے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار نہیں مل رہی ہے،ڈاکٹر زاہد محمود

PAR Jan 22, 2021 193

کاشتکاروں کاٹماٹر کی فصل کوہل چلاکر تلف کرنیکااعلان

PAR Jan 22, 2021 193

کپاس کی آئندہ فصل کو امریکن سنڈی کے نقصانات سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

PAR Jan 21, 2021 193

آٹھ8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری

PAR Jan 21, 2021 193

یوریاکھاد کی قیمت 1831روپے مقرر،کسان زیادہ ہرگزادانہ کریں، فوجی فرٹیلائزرکمپنی

PAR Jan 20, 2021 193

کاشتکاروں میں منافع بخش اجناس کی کاشت کے رجحان میں اضافہ

PAR Jan 20, 2021 193

برائلرگوشت کی قیمت میں10روپے کمی،برائلر انڈی2روپے مزید مہنگے

PAR Jan 18, 2021 193

پانچ5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنیکی سمری آئندہ ای سی سی میں پیش کی جائیگی‘ حماد اظہر

PAR Jan 18, 2021 193

وزارت تجارت پیاز ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے،سندھ حکومت

PAR Jan 15, 2021 193

کپاس کے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار نہیں مل رہی ہے،ڈاکٹر زاہد محمود

PAR Jan 22, 2021 193

 پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے کاٹن (جیننگ یارن ) کے برآمدات کا طریقہ کار اور سپلائی چین کے استحکام پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔ویبنار کے اسپیکر ڈاکٹر زاہد محمود ڈائریکٹر سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ملتان، احسان الحق چیئرمین کاٹن جنرز فورم،حنیف احمد مرتضی احمد فائن ویونگ لمیٹڈاور حسنین حیدر لانگاہ تھے۔

ویبنار میں ڈپٹی ڈائریکٹرٹی ڈی اے پی ملتان،پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبرا ن سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شرکت کی۔سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے شرکا کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے اچھے معیار کی روئی کی پیداوار کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا اور اس سلسلے میں سی سی آر آئی کے کارناموں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے شرکا کو سی آر آر آئی کے ذریعہ تیار کردہ روئی کی اقسام کے بارے میں جامع طور پر آگاہ کیا جو بنیادی لمبائی اور لمٹ فیصد کے ساتھ گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔پاکستان کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے پاکستان کی معیشت میں روئی کے نازک کردار کے بارے میں بات کی کیونکہ کپاس اور ٹیکسٹائل نے زراعت اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ شعبوں میں پاکستان میں روزگار کی سطح میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی ہورہی ہے کیونکہ کپاس کے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے وہ دوسری فصلوں میں تبدیل ہو رہے ہیں جس سے ان کی آمدنی زیادہ سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ کپاس کی ناکافی پیداوار کی وجہ سے عروج پر پہنچنے والی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو برآمدات کے احکامات کو پورا کرنے کے لئے کپاس کی درآمد کرنا پڑے گی جس سے ملک میں ادائیگیوں کے معاملے میں بڑے پیمانے پر توازن بڑھ جائے گا۔

ان کا موقف ہے کہ فصل زوننگ قانون کو نافذ کرنے کے علاوہ حکومت کاٹنوں کو کپاس کی پیداوار کیلئے قیمت پر مراعات فراہم کرے۔پروگرام کا اختتام سوال و جواب کے ایک سیشن کے ساتھ ہوا، جس میں شرکا کی تمام سوالات کا بھرپور جواب دیا گیا۔ ٹی ڈی اے پی کے ذریعہ ٹی وی اے پی این کے ذریعہ ویبینار سریز ترتیب دینے کے اقدام کو اسٹیک ہولڈرز نے بے حد سراہا

کاشتکاروں کاٹماٹر کی فصل کوہل چلاکر تلف کرنیکااعلان

PAR Jan 22, 2021 193

مقامی ٹماٹرمنڈیوں میں آنے کے باوجودٹماٹروں کی درآمدکا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث کاشتکاروں کی بڑی تنظیم سندھ آبادگاربورڈ کے رہنماؤں نے اپنے ٹماٹر احتجاجی طورپرتلف کرنے کااعلان کیا ہے ،اس ضمن میں سندھ آبادگاربورڈ کے رہنماؤں عمران بوذدار اور اسلم مری نے بتایاکہ وفاقی حکومت سندھ کے کاشت کاروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ، صوبے میں ٹماٹروں کی بھرپور فصل اترنے کے باوجودایران اور دیگرممالک سے ٹماٹردرآمد کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے منڈیوں میں ٹماٹروں کے نرخ انتہائی کم ہوگئے ہیں اور کاشتکاروں کے اخراجات پورے نہیں ہورہے۔

کپاس کی آئندہ فصل کو امریکن سنڈی کے نقصانات سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

PAR Jan 21, 2021 193

 ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کپاس کی آئندہ فصل کو امریکن سنڈی کے نقصانات سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکن سنڈی کپاس کو نقصان پہنچانے کے بعد درجہ حرارت کم ہونے پر زمین میں سرنگ بناکر سرمائی نیند سوجاتی ہے اور جنوری کے بعد درجہ حرارت بڑھنے پر اس کے پیوپے پردا نے بن کر نکل آتے ہیں اوراردگرد کی فصلوں پر انڈے دیکر تعدادمیں بڑھنا شروع کردیتے ہیں اس لئے کپاس کے ایسے کھیتوں میں جہاں گندم یا کوئی اور فصل کاشت نہ کی گئی ہو وہاں کاشتکار کپاس کی چھڑیاں کاٹ کر 31جنوری سے پہلے کھیت میں ہل ضرور چلائیں کیونکہ ہل چلانے سے زمین کے اندر موجودامریکن سنڈی کے پیوپے درجہ حرارت بڑھنے سے پہلے تلف ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہل چلانے کے لئے زمین کا وترہونا ضروری نہیں کیونکہ خشک زمین میں بھی ہل چلایاجاسکتاہے۔

آٹھ8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری

PAR Jan 21, 2021 193

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے 8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اجلاس کے دوران  8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ ٹن چینی ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان درآمد کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کو 3 لاکھ ٹن خام چینی درآمد کرنے اجازت دے دی گئی جبکہ چینی کی درآمد پر 30 جون تک ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اجلاس کے دوران نئی 5 سالہ ٹیکسٹائل پالیسی منظوری اور وزارت مذہبی امور کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کی سمری موخر کر دئی گئی ہے۔

ای سی سی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کو برطانیہ میں مقدمات کی پیروی کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ  پاکستانیوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی ڈرافٹ پالیسی منظور کر لی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ ڈالرتک کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی اجازت اسٹیٹ بینک سے لینا ہوگی جبکہ نیشنل فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی کی منظوری مؤخر کر دی گئی ہے ۔

 

یوریاکھاد کی قیمت 1831روپے مقرر،کسان زیادہ ہرگزادانہ کریں، فوجی فرٹیلائزرکمپنی

PAR Jan 20, 2021 193

 حکومت کی ہدایت پر کسانوں کی سہولت کے لیے فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈنے یوریاکھاد کی بوری پر قیمت کی چھپائی شروع کردی،جمعہ کو فوجی فرٹیلائزرکمپنی نے اپنی ایک اشتہاری مہم میں کہاکہ حکومت پاکستان نے یوریاکھاد کی بوری پر قیمت کی چھپائی لازمی قراردے دی ہے جس کے بعد ایف ایف سی پہلی فرٹیلائزرکمنی ہے جس نے حکومت پاکستان کے اس فیصلے پر عمل کیاہے اورکمپنی کو اس فیصلے پر عمل کرنے پر بھی فخرکاہے،کمپنی نے بتایاکہ اس نے یوریاکھاد کی بوری پر قیمت کی چھپائی شروع کردی ہے اس کا مقصدکاشتکارحضرات کو موجودہ مقررہ قیمت سے آگاہ رکھنا ہے ،کمپنی نے بتایاکہ قیمت کھاد کی بوری کی پچھلی طرف درج ہے جس کے مطابق کھاد کی موجودہ قیمت جی ایس ٹی سمیت زیادہ سے زیادہ سونایوریااولڈ1826روپے اورسونایوریاگرینولر1831روپے فی بوری دستیاب ہے،کمپنی نے کسان حضرات سے کہاکہ درج شدہ قیمتوں سے زیادہ ہرگرزادانہ کریں ،زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

کاشتکاروں میں منافع بخش اجناس کی کاشت کے رجحان میں اضافہ

PAR Jan 20, 2021 193

 پیداواری لاگت بڑھنے پرکاشتکاروں میں ٹنل فارمنگ اوردیگرمنافع بخش اجناس کی کاشت کا رجحان بڑھ گیا۔موسم گرما کی سبزیاں مارکیٹ میں آتو گئیں تاہم عوام کی پہنچ سے دور دکھائی دیتی ہیں۔اسکی اہم وجہ پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث کاشت میں کمی ہے۔

ذرائع کے مطابق کاشتکارفرٹیلائزرسمیت زرعی ان پٹس کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کپاس،سورج مکھی،مکئی اورکنولا جیسی دیگرمنافع بخش کاشت کو ترجیح دی کارہی ہے۔ دوسری جانب مالی طورپرمستحکم کاشتکاروں کا ٹنل فارمنگ میں رجحان بڑھ رہاہے۔ ٹنل فارمنگ میں کھاد کی لاگت چالیس فیصد تک کم کی جاسکتی ہے، ساتھ ہی فصل کا حصول بھی قبل از وقت ممکن ہوتاہے۔

 

برائلرگوشت کی قیمت میں10روپے کمی،برائلر انڈی2روپے مزید مہنگے

PAR Jan 18, 2021 193

 شہرمیں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت10روپے کمی سی216روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت7روپے کمی سی149روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سی150روپے فی درجن رہی۔

 

پانچ5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنیکی سمری آئندہ ای سی سی میں پیش کی جائیگی‘ حماد اظہر

PAR Jan 18, 2021 193

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ عبوری تخمینہ کے مطابق چینی کی مقامی پیداوار گزشتہ سیزن کی نسبت زیادہ رہے گی جبکہ چینی درآمد کی تجویز گزشتہ سٹاک میں کمی کی وجہ سے زیر غور ہے۔

وزارت تجارت پیاز ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے،سندھ حکومت

PAR Jan 15, 2021 193

سندھ حکومت نے ٹماٹر کی درآمد پر پابندی اور پیاز کی برآمد کے اقدامات کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا، اس ضمن میں سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے بتایاکہ ٹماٹر درآمد اور پیاز برآمد نہ ہونے سے قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔اسماعیل راہو نے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پیاز اور ٹماٹر کی فصلوں کی پیداوار میں سندھ پہلے نمبر پر ہے، صوبے بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی فصلوں کی کٹائی شروع ہوگئی ہے۔

سندھ میں اس سال پیاز اور ٹماٹر کی بہت اچھی پیداوار متوقع ہے، ٹماٹر درآمد اور پیاز برآمد نہ ہونے سے قیمتوں میں کمی ہوئی۔ کسان اپنی پیداوار کی مناسب قیمت وصول نہیں کر رہے ہیں۔ کسان ٹماٹر درآمد پر پابندی کے لیے سندھ میں احتجاج بھی کر چکے ہیں۔


انہوں نے لکھا کہ مالی سال2019-20کے دوران57 ہزار 900 ہیکٹر رقبے پر پیاز کی کاشت ہوئی تھی اور 7 لاکھ 82 ہزار 140 میٹرک ٹن پیاز کی پیداوار ہوئی، رواں سال 21-2020 میں سندھ میں 58 ہزار 200 ہیکٹر پر پیاز کی فصل کاشت کی گئی۔


اسماعیل راہو نے کہاکہ گزشتہ سال 20-2019 کے دوران 22 ہزار 542 ہیکٹر پر ٹماٹر کی کاشت کی گئی اور 1 لاکھ 64 ہزار 658 میٹرک ٹن ٹماٹر پیدا ہوا۔ رواں سال 2020-21 ٹماٹر کی فصل 30 ہزار ہیکٹر پر کاشت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ناقص پالیسی سے کسانوں کو فصل کی لاگت نہیں مل رہی، ٹماٹر کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔وزیر زراعت نے کہاکہ وزارت تجارت اور فوڈ سیکیورٹی پیاز ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے۔

Related Websites

زرعی کتابیں Agriculture Ebooks Agriculture Videos Agri TripleIS Grow TripleIS

Related Apps

Kissan Dost Agri Books (URDU) Agri Digital Library Agri Trade Directory Job Profile

Social Media

Youtube Facebook Instagram Twitter Linkedin Pinterest

Quick Link

  • Price
  • Weather
  • Contact Us
  • زرعی رہنمائی

+92 (213) 2428911-13
کراچی ، پاکستان
support@par.com.pk
  • Homepage
  • Cotton
  • Sugar
  • Wheat
  • Price
  • Weather
  • Contact Us
  • زرعی رہنمائی

© کاپی رائٹ پاکستان زراعت ریسرچ 2020 ۔ تمام حقوق محفوظ ہیں